پی پی ایچ آئی بلوچستان کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس

بدھ 16 اگست 2017 21:22

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2017ء) نائن جنرل میٹنگ بورڈ آف ڈائریکٹرز پی پی ایچ آئی بلوچستان کا اجلاس ڈی سی ریسٹ ہاؤس پشین میں منعقد ہوا اجلاس کی صدارت پی پی ایچ آئی کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے چیئرمین منیر احمد بادینی نے کی اجلاس میں سیکرٹری صحت بلوچستان عصمت اللہ کاکڑ چیف ایگزیکٹیو راشد رزاق چیف آپریٹنگ آفیسر رفیق رئیسانی ڈپٹی کمشنر پشین بالاچ عزیز بلوچ ممبران فضل حق میر عبداللہ جان جعفر ڈاکٹر عبدالرشید ترین سینئر ڈاکٹرز مختیار احمد زہری امیر بخش اورفنانس منیجر عارف ترین بھی شریک تھے اجلاس میں پی پی آئی ایچ کی کارکردگی اور بی ایچ یوز کو فراہم کی جانیوالی ادویات پر روشنی ڈالتے ہوئے شرکاء کا کہنا تھا کہ صحت کے شعبے میں کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کی جائیگی ڈسٹرکٹ کے ہسپتالوں خصوصا ً بی ایچ ایوز میں ڈاکٹروں کی عدم موجودگی پر انکے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائیگی صحت کے شعبے کو مزید بہتر بنانے کیلئے سب کو ملکر کام کرنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :