ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں ایمرجنسی میں توسیع و تزئین و آرائش کا کام مکمل کیا جا چکا ہے،ترجمان

بدھ 16 اگست 2017 21:20

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2017ء)ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں ایمرجنسی میں توسیع و تزئین و آرائش کا کام مکمل کیا جا چکا ہے ۔ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے ترجمان کے مطابق ایمرجنسی میں ثانوی طبی ادارہ کی طرز پر بہترین نرسنگ کائونٹراوراعلی معیار کی ہاسپٹل فارمیسی بھی بنائی گئی ہے ۔ایمرجنسی توسیع و تزئین میں ورکنگ ایریا اور مریض کے علاج معالجہ کے ایریا علیحدہ کیا گیا ہے جس سے ایمرجنسی کی استعداد کار میں بھی اضافہ ہو رہا ہے اور ڈاکٹرز اور طبی عملہ مستحسن طریقہ سے مریض کا عالج کیا جاتا ہے جہاں سے مریضوں کو بہترین نرسنگ کیئراور 24گھنٹے ادویات کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے۔

ایمرجنسی میں قبل ازیں بھی ٹرٹیمنٹ بیڈز کی تعداد 6سے بڑھا کر 20تک کی گئی تھی تزئین مکمل ہونے کے بعد سپیشلسٹ کیئر بھی مریضوں کو 24گھنٹے دستیاب ہے اورمزید بہتری کے لئے مزید میڈیکل و سرجیکل سپیشلسٹ بھرتی کئے جا رہے ہیں ایمرجنسی میں الٹرا سائونڈ،ای سی جی روم ،اور فوری لیبارٹری ٹیسٹ کے حصول کے لئے آن لائن کائونٹر بھی بنایا گیا ہے جو ایمرجنسی مریضوں کی رپورٹ بغیر کسی دقت اور وقت ضائع کئے فورا مہیا کرتا ہے ۔

(جاری ہے)

ایمرجنسی وارڈ کے ڈاکٹرز ایمرجنسی میں ہی مریضوں کا معائنہ کرتے ہیں جب تک مریض بہترنہیںہوتا ہے اس کو وہیں رکھا جاتاہے اور جب مریض منتقلی کے قابل ہو جاتا ہے تو اسے متعلقہ وارڈ میں منتقل کر دیا جاتا ہے ایمرجنسی میں بہترین اور فوری مفت سہولیات کی فراہمی سے مریضوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے جس کے لئے اس میں توسیع ناگزیر تھی جس کے لئے غیرتصرف جگہوں کو تھوڑے سے خرچ پرتصرف میں لایاگیا ہے ۔

ان ساری اصلاحات سے عوام کا ہسپتال پر اعتماد بحال ہوا ہے اوربہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی بناء پر اب زیادہ سے زیادہ لوگ ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد میں علاج کے لئے آ رہے ہیں سال 2017ء میں جنوری سے جون تک 158810مریضوں کو ایکسڈنٹ اور یمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں طبی سہولیات فراہم کی گئی ۔ گزشتہ برس تقریبا 800سے 900سو مریضوں کو روزانہ کی بنیاد پر طبی سہولیات فراہم کی جاتی تھی ۔ایکسڈنٹ اور ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں توسیع کے بعد یہ تعداد بڑھ کر 1300سے 1400یومیہ ہو چکی ہے ۔موجودہ بورڈ آف گورنر ۔ ہسپتال ڈائریکٹر اورمیڈیکل ڈائریکٹر کی اولین ترجیح عوام کو بہتر سے بہترین سہولیات فراہم کرنا ہے اس مقصدکے لئے عملی بنیادوں پر ہسپتال کے اندر مزید اصلاحات کی جا رہی ہے