ملک کو ایٹمی قوت بنانے والے سابق وزیراعظم نواز شریف کو نااہل کرکے عوام کے ووٹوں کی توہین کی گئی ،کیپٹن(ر)صفدر

بدھ 16 اگست 2017 21:20

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2017ء) مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی کیپٹن(ر)صفدر نے کہا ہے کہ تبدیلی ناچ گانوں سے نہیں ‘عملی اقدامات سے آتی ہے۔ ملک کو ایٹمی قوت بنانے والے سابق وزیراعظم نواز شریف کو نااہل کرکے عوام کے ووٹوں کی توہین کی گئی ہے۔ پرویز مشرف نی7 سو افراد کو شہید کروایا اور آئین کی دھجیاں بکھیریں جسے لندن عیاشی کے لئے روانہ کردیا گیا۔

وہ بدھ کو یہاں رکن صوبائی اسمبلی صالح محمد کی رہائش گاہ پر عوامی اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جس ملک میں اشاروں پرانصاف کے ادرے چلتے ہوں اس ملک کا اللہ ہی حافظ۔ کفر کی حکومت تو چل سکتی ہے مگر ظلم کی نہیں ‘12اکتوبر کو عصر حاضر کی قوت نے شب خون مارا‘ قربان جائوں نواز شریف تیرے حوصلے پر صبر سے برداشت کیا۔

(جاری ہے)

عوام نے اس فیصلہ کو ماننے سے انکارکیا۔

انہوں نے کہا کہ ایک رکن قومی اسمبلی لاکھوں ووٹ لے کر اسمبلی میں آکر قانون سازی کرتا ہے‘ اس کے ساتھ ہتک آمیز سلوک درحقیقت عوام کے فیصلے کی توہین ہے۔ جلسہ سے رکن صوبائی اسمبلی حاجی صالح خان نے اپنے خطاب میں کہاکہ مسلم لیگ کیلئے ہر قسم کی قربانیاں دینے کو تیار ہیں۔ نواز شریف ہمارے کل بھی وزیر اعظم تھے آئندہ بھی دل سے احترام کریں گے مسلم لیگ ن ضلع مانسہرہ کے صدر ظفر محمد سمیت دیگر مقامی قائدین نے بھی جلسہ سے خطاب کیا۔رکن قومی اسمبلی کیپٹن(ر) صفدر نے بعد ازاںبفہ فیڈر اور سوئی گیس منصوبے کا افتتاح کیا ۔