الیکشن کمیشن نے شاہ محمود قریشی کو این اے 120 ضمنی الیکشن کی مہم میں حصہ لینے کیلئے اجازت دینے سے انکار کر دیا

muhammad ali محمد علی بدھ 16 اگست 2017 20:14

الیکشن کمیشن نے شاہ محمود قریشی کو این اے 120 ضمنی الیکشن کی مہم میں حصہ ..
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16 اگست 2017ء) الیکشن کمیشن نے شاہ محمود قریشی کو این اے 120 ضمنی الیکشن کی مہم میں حصہ لینے کیلئے اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کے باعث خالی ہونے والی ان کی نشست این اے 120 لاہور میں ضمنی الیکشن اگلے ماہ کی 17 تاریخ کو ہوں گے۔ اس سلسلے میں تحریک انصاف اور ن لیگ کی جانب سے ناصرف اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا گیا ہے بلکہ الیکشن مہم کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کی جانب سے یاسمین راشد جبکہ ن لیگ کی جانب سے نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز میدان میں اتریں گی۔ اس سلسلے میں تحریک انصاف کے وائس چئیرمین اور رکن قومی اسمبلی شاہ محمود قریشی کی جانب سے الیکشن کمیشن کو درخواست دی گئی تھی۔ درخواست میں شاہ محمود قریشی نے الیکشن مہم میں حصہ لینے کی اجازت طلب کی تھی۔ تاہم الیکشن کمیشن نے شاہ محمود قریشی کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ الیکشن کمیشن نے شاہ محمود قریشی کو این اے 120 ضمنی الیکشن کی مہم میں حصہ لینے کیلئے اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے قوانین کے تحت کوئی بھی رکن اسمبلی الیکشن مہم میں حصہ نہیں لے سکتا۔