،63کوچھیڑا گیا تو تضاد کا خدشہ پیدا ہو سکتا ہے،میثاق جمہوریت پر محترمہ بے نظیر کے وژن کے مطابق عمل کیا۔اگر کچھ میثاق جمہوریت پر عمل نہیں ہوسکا تو اس کے ذمہ دار نوازشریف ہیں

،آصف زرداری نے لاہور پہنچ کر بلاول کے موقف کی تائید کی ہے ،آج نوازشریف بھی اعتراف کررہے ہیں کہ بھٹو اور میرے خلاف غلط فیصلہ دیا گیا سابق وزیراعظم وپیپلزپارٹی کے وائس چیئرمین یوسف رضا گیلانی کی ملتان میں پریس کانفرنس

بدھ 16 اگست 2017 21:12

،63کوچھیڑا گیا تو تضاد کا خدشہ پیدا ہو سکتا ہے،میثاق جمہوریت پر محترمہ ..
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اگست2017ء) سابق وزیراعظم وپیپلزپارٹی کے وائس چئیرمین سیدیوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ62,63کوچھیڑا گیا تو تضاد کا خدشہ پیدا ہو سکتا ہے،میثاق جمہوریت پر محترمہ بے نظیر کے وژن کے مطابق عمل کیا۔اگر کچھ میثاق جمہوریت پر عمل نہیں ہوسکا تو اس کے ذمہ دار نوازشریف ہیں۔آصف زرداری نے لاہور پہنچ کر بلاول کے موقف کی تائید کی ہے۔

آج نوازشریف بھی اعتراف کررہے ہیں کہ بھٹو اور میرے خلاف غلط فیصلہ دیا گیا۔ملتان میں پارٹی راہنمائوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ اداروں کا احترام کیا اور سپریم کورٹ کے فیصلہ کو قبول کیا۔نوازشریف عدلیہ پر جو تنقید کررہے ہیں میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ ملک میں فری فیئر الیکشن ہونے چاہئے۔

بہت سارے لوگ پیپلز پارٹی میں شمولیت کیلئے تیار بیٹھے ہیں۔ہمارے دور میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے،ہمارے پاس اکثریت ہوتی توآج ہم جنوبی پنجاب صوبے میں بیٹھے ہوتے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی تنظیم نو مکمل کرلی گئی ہے۔پیپلزپارٹی کے جیالے قیمتی اثاثہ ہیں۔بلاول بھٹو زرداری خیبر پختونخواہ میں جلسے کررہے ہیں۔کے پی کے کے بعد بلاول بھٹو زرداری جنوبی پنجاب میں جلسے کریں گے۔الیکشن سے قبل اپنا منشور عوام کے سامنے رکھیں گے۔ذوالفقار بھٹو کی پالیسیوں کی بدولت آج ملک کادفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے دہشت گردی کے خاتمہ کو اولین ترجیح دی۔دہشت گردی کے خاتمہ میں ہمارے جوانوں نے جانوں کانذرانہ پیش کیا۔