وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے حلف اٹھانے کے فوری بعدقوم سے خطاب کی روایت توڑ دی

بدھ 16 اگست 2017 21:03

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے حلف اٹھانے کے فوری بعدقوم سے خطاب  کی ..
رحیم یار خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2017ء) نئے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے وزیر اعظم کی حیثیت سے حلف اٹھانے کے فوری بعدقوم سے خطاب کرنے کی روایت توڑ دی۔وزیر اعظم کا حلف اٹھائے 16روز گزرنے کے باوجود وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ابھی تک قوم سے خطاب نہیں کیا جو پاکستانی تاریخ میں ایک منفرد ریکارڈ ہے ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ روائتی طور پر نئے منتخب پاکستانی وزیر اعظم حلف اٹھانے کے فوری بعد قوم سے خطاب کرنے کے بعد بابائے قوم قائد اعظم کے مزار پر ھاضری دیتے ہیں لیکن وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے قوم سے ابھی تک خطاب نہیں کیا لیکن وہ حلف اٹھانے کے تقریبا ایک ہفتہ بعد قائد اعظم کے مزار پر حاضری دینے گئے تھے جسے پاکستانی عوام نے پسندیدگی کی نظر سے نہیں دیکھا تھا۔

متعلقہ عنوان :