نوشکی،بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما محمد ناصر شاہوانی کے قتل خلاف ضلعی سیکرٹریٹ سے ایک ریلی نکالی گئی ، سی سی ممبر میر خورشید جمالدینی

بدھ 16 اگست 2017 20:59

نوشکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2017ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کال پر پارٹی رہنما محمد ناصر شاہوانی کے قتل خلاف ضلعی سیکرٹریٹ سے ایک ریلی مرکزی سی سی ممبر میر خورشید جمالدینی کے قیادت میں مختلف شاہرائوں سے گزارتا ہوا میر گل نصیر چوک پر احتجاجی مظاہرہ منعقدہ ہوا ،کارکنوں نے صوبائی حکومت کے نااہلی کیخلاف شدید نعرہ بازی کی ،اسموقع پر بی این پی کے سینٹرل کمیٹی کے ممبر میر خورشید جمالدینی ،ضلعی جنرل سیکرٹری میر ثناء اللہ جمالدینی ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری حمید گل بلوچ ،ڈاکٹر فیض محمد ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں ایک سازش کے تحت پارٹی کارکنوں کو قتل عام کیا جارہا ہے پارٹی رہنما ناصر شاہوانی کی قتل کی شدید الفاظ میںمذمت کرتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ جہاں بھی ظلم ہوگا بی این پی وہاں آواز بلند کرینگی ،بی این پی شہدائے کے پارٹی ہے ،مقررین نے کہا کہ صوبائی حکومت نااہل ہوچکی ہے کرپٹ وزیر اعلی کی وجہ سے پورا بلوچستان ماتم پر ہے لیکن افسوس کوئٹہ پشن اسٹاپ کے اتنے بڑے سانحہ کے باوجود وزیر اعلی بلوچستان لاہور کے ناچ گانوں میں مصروف تھے ،انہوں نے کہا کہ ایک سازش کے تحت بلوچستان کے حالات کو خراب کیا جارہا ہے ،بی این پی کے سیاست کا محور ایک سیٹ کیلئے نہیں بلکہ عوام کی خدمات کرنا ہے ،انہوں نے کہا کہ عوام کو چائیے کہ وہ بی این پی کو مضبوط کرئے ،انہوں نے کہا کہ بی این پی کے قائد سردار اختر جان مینگل نے بلوچستان مسائل کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کیا ،جب بھی بی این پی حق کیلئے آواز بلند کرینگا تو اسکے بدلے میں بی این پی کے کارکنوں کی گولیوں سے چلنی لائش مل جاتی ہے ،لیکن بی این پی کبھی اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹے گا ،انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت فوری طور پر پارٹی کارکنوں کے قاتلوں کو گرفتار کیا جاے بصورت دیگر پارٹی قائد کے حکم پر شدید احتجاج پر مجبور ہونگے

متعلقہ عنوان :