نااہل شخص کووزیر اعظم کی جانب سے وزیراعظم کہنے پر مری میں شور برپا ہو گیا

جب عہدہ کی پاسداری نہیں کر سکتے تو پھر قبول کیوں کیا وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو اہلیان مری کی سخت تنقیدکا سامنا

بدھ 16 اگست 2017 20:54

نااہل شخص کووزیر اعظم کی جانب سے وزیراعظم کہنے پر مری میں شور برپا ہو ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2017ء) نااہل شخص کووزیر اعظم کی جانب سے وزیراعظم کہنے پر مری میں شور برپا ہو گیا ہے ۔جب عہدہ کی پاسداری نہیں کر سکتے تو پھر قبول کیوں کیا،وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو اہلیان مری کی سخت تنقیدکا سامناہے۔

(جاری ہے)

مری سے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو دیول،اپردیول،بھوربن،کاہیاں کے علاقہ میں عوام کی بڑی تعداد نے تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عباسی خاندان کے سپوت کو وزیراعظم کا عہدہ میرٹ پر ملا ہے ،خوشامد انکے خون میں شامل نہیں ہے مگروزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی اس بات نے مری والوں جگر چھلنی کر دیے جب انہوں نے کہا کہ وہ وزیراعظم نہیں بلکہ نواز شریف ہیں ،وزیراعظم شاہد خاقان کو معلوم بھی ہے کہ نواز شریف کو عدلیہ نے نااہل کیا ہے اور ملک کے وزیراعظم ایک نااہل شخص کو وزیر اعظم قرار دیکر نہ صرف عدلیہ کے فیصلہ کا مذاق اڑایا بلکہ پوری قوم کے ارمانوں کا بھی خون کیا ہے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ اہلیان مری نے عہد کیا ہے کہ جب تک شاہد خاقان عباسی وزیر اعظم کے عہدہ پر ہیں وہ کسی قسم کا ان سے کام کا مطالبہ نہیں کریں گے ،انکی سوچ ایک وزیر اور ایم این اے والی ہے۔

ظفرملک