نواز شریف کوتاحال وی وی آئی پی پروٹوکول دیے جانے کا انکشاف

وزیر اعظم ہائوس ،وزارت پانی و بجلی،وزارت کیڈ سمیت متعد د وزارتوں کی لگرثری گاڑیاں جی ٹی روڈ ریلی میں شرکت کے بعد اب تک واپس اپنی وزارتوں میں نہ پہنچ سکی

بدھ 16 اگست 2017 20:54

نواز شریف کوتاحال وی وی آئی پی پروٹوکول دیے جانے کا انکشاف
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2017ء) سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کوتاحال وی وی آئی پی پروٹوکول دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔وزیر اعظم ہائوس ،وزارت پانی و بجلی،وزارت کیڈ سمیت متعد د وزارتوں کی لگرثری گاڑیاں جی ٹی روڈ ریلی میں شرکت کے بعد اب تک واپس اپنی وزارتوں میں نہ پہنچ سکی ہیں۔حلقہ این اے 120میں انتخابی مہم میں سرکاری مشینری کو غیر سرکاری نمبروں سے استعمال کیا جائیگا،معلومات کے مطابق نااہل وزیراعظم میاں محمد نواز شریف پر پارٹی اور حکومت نے اپنی تمام تر توانائیاں نچھاور کرنا شروع کر دی ہیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے پاس وزیر اعظم ہائوس کی بلٹ پروف گاڑیوں سمیت 7وزارت کیڈکے دو وزارت پانی و بجلی کی تین گاڑیاں موجود ہیں ۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے اسلام آباد پولیس کے دو ایس پی کی خدمات واپس کر دی ہیں جبکہ پنجاب پولیس کی بھاری نفری وہاں تعینات کر دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

انتہائی معتبر ذرائع کا کہنا ہے کہ ریلی کے پہلے ہی روز نواز شریف جس مرسڈیز پر سوار تھے وہ ایک وفاقی وزیرکی تھی مگر اس پر نمبر جعلی ہونے کا انکشاف ہوا تھا،مذکورہ وفاقی وزیر کے پاس چار ایسے ڈبل کیبن گاڑیاں موجود ہیں جن پر ایک ہی نمبر موجود ہے اور تمام تر گاڑیاں انکے گھر ہمہ وقت موجود ہوتی ہیں ،وزیراعظم ہائوس میں بھی متعدد ایسی گاڑیوں کا انکشاف ہوا ہے جو کہ ہائی پروفائل کے زیر استعمال ہیں۔

دوسری جانب حلقہ این اے 120کی انتخابی مہم بھی وزارتوں کی گاڑیوں کے استعمال کے لیے سرکاری نمبر ز کو پرائیویٹ کر کے مقاصد پورے کیے جائیں گے ۔ظفر ملک