عبدالولی خان یونیورسٹی کے داخلہ سٹاف کی ہفتہ وارچھٹیاں منسوخ

بدھ 16 اگست 2017 19:59

مردان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2017ء) عبدالولی خان یونیورسٹی نے چارسالہ بی ایس پروگرام میں داخلوں کے پیش نظر ڈائریکٹ آف ایڈمیشن کے تمام سٹاف کی ہفتہ اوراتوار کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی یونیورسٹی کے ڈائریکٹر ایڈمیشن ڈاکٹر اعجاز کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلز کے مطابق یہ فیصلہ طلباء اورطالبات کی سہولت کے پیش نظر کیاگیاہے بی ایس پروگرامز میں اخلہ لینے والے طلباء سے کہاگیاہے کہ وہ تمام کی شعبوں کے لئے داخلہ فارم وصولی اور جمع کرنے کے لئے یونیورسٹی کے گارڈن کیمپس سے رجو ع کرسکتے ہیں جبکہ آن لائن داخلہ فارم بھی یونیورسٹی کے ویب سائٹس سے ڈاؤن لوڈ کئے جاسکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :