Live Updates

ملتان میں پی ٹی آئی رہ نما راجہ طارق کی یوسف رضا گیلانی سے ملاقات، پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان

muhammad ali محمد علی بدھ 16 اگست 2017 19:48

ملتان میں پی ٹی آئی رہ نما راجہ طارق کی یوسف رضا گیلانی سے ملاقات، پیپلز ..
ملتان (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16 اگست 2017ء) ملتان میں پی ٹی آئی رہ نما راجہ طارق نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملتان سے تحریک انصاف کے رہنما راجہ فاروق کی سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے ملاقات ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

ملاقات میں راجہ طارق نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے کہ آنے والے الیکشن شفاف اور آزادانہ ہوں۔ اگر 62، 63 کو چھیڑا گیا تو ری ایکشن بھی آسکتا ہے۔ لہذا 62، 63 کو چھیڑنے کی ضرورت نہیں ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات