مریدکے،بااثرغنڈوں کا غریب محنت کش کے گھر پر دھاوا،خواتین پر تشدد،مال مویشی لے کر فرار

متاثرہ خاندان کا ملزمان کی گرفتاری اور پولیس کے خلاف مریدکے پریس کلب کے باہراحتجاج

بدھ 16 اگست 2017 19:39

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2017ء) لبان والا میں بااثرغنڈوں کا غریب محنت کش کے گھر پر دھاوا،خواتین پر سرعام تشدد،مال مویشی لے کر فرار ہو گئے، متاثرہ خاندان نے ملزمان کی گرفتاری اور پولیس کے خلاف مریدکے پریس کلب کے باہراحتجاج کر کے ڈی پی او شیخوپورہ اوروزیراعلیٰ سے انصاف کی اپیل کی ہے۔متاثرہ خاندان کامیڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تین روز قبل ان کے گھر کے تمام مردمحنت مزدوری کیلئے گئے ہوئے تھے کہ علاقہ کے بااثرغنڈے مقبول،عمران،طارق،راناامتیاز اور اقبال وغیرہ ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے دروازے توڑ کرگھر میں داخل ہوئے اور آتے ہیں انہوں نے گھر کی اشیاء توڑنا شروع کردی جس کو روکنے کیلئے گھر کی خواتین آگے ہوئی تو ملزمان نے ان کو اسلحہ کے بٹ مارنا شروع کردیئے جس سے سرپر گہری چوٹ لگنے سے ان کی بہن بے ہوش ہوگئی اور ایک کا بازو اور ہاتھ فریکچر ہو گیا،ملزمان ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے انہیں تشدد کانشانہ بناتے رہے اورجاتے ہوئے ان کے مال مویشی لے کر فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

جس کی اطلاع پولیس چوکی لبان والا کو دی تو پولیس جائے وقوعہ پر نہ پہنچی،بوڑھاوالد زخمی بیٹیوں کو لے کر تھانہ فیروزوالا گیا توپولیس نے روائتی ٹال مٹول سے کام لیتے ہوئے درخواست وصول کرنے کے بعدمیڈیکل کیلئے ہسپتال بھیج دیا۔میڈیکل رپورٹ میں تشدد اورہڈیاں ٹوٹنے کے رزلٹ کے باوجودملزمان آزاد،متاثرہ خاندان کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے لگے ۔پولیس نے مبینہ سازباز کرکے ملزمان کی پشت پناہی کررہی ہے۔متاثرہ خاندان نے بوڑھے والد اور بچوں سمیت مریدکے پریس کلب کے باہر پولیس کے اس رویے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب اور ڈی پی او شیخوپورہ سے انصاف کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ عنوان :