"وقت بتائے گا این اے 120 بھارت نواز، نواز شریف کا ہے یا محسن کشمیر حافظ سعید کے چاہنے والوں کا"

حافظ سعید کی سیاسی جماعت ملی مسلم لیگ کی جانب سے ضمنی الیکشن کی مہم کا آغاز کر دیا گیا

muhammad ali محمد علی بدھ 16 اگست 2017 19:20

"وقت بتائے گا این اے 120 بھارت نواز، نواز شریف کا ہے یا محسن کشمیر حافظ ..
لاہور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16 اگست 2017ء) حافظ سعید کی سیاسی جماعت ملی مسلم لیگ کی جانب سے این اے 120 کے ضمنی الیکشن کی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کالعدم قرار دی گئی ہے جماعت دعوی کے سربراہ حافظ سعید نے سیاست کے میدان میں بھی قدم رکھ دیا ہے۔ حافظ سعید کی جانب سے ملی مسلم لیگ نامی سیاسی جماعت کی بنیاد رکھی گئی ہے۔ ملی مسلم لیگ نے این اے 120 کے ضمنی الیکشن کی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔

مہم کے دوران حلقے بھر میں نواز شریف مخالف بینرز لگا دیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

بینرز پر تحریر کردہ نعرہ کچھ یوں ہے: "وقت بتائے گا این اے 120 بھارت نواز، نواز شریف کا ہے یا محسن کشمیر حافظ سعید کے چاہنے والوں کا"۔ اس حوالے سے معروف صحافی اور تجزیہ نگار نصرت جاوید کا کہنا ہے کہ یہ تازہ ترین صورتحال ن لیگ کیلئے اچھی نہیں ہے۔ حافظ سعید کی مخالفت ضمنی الیکشن میں ن لیگ کی شکست کا باعث بن سکتی ہے۔ واضح رہے کہ نواز شریف کی نااہلی کے بعد این اے 120 میں 17 ستمبر کو ضمنی الیکشن ہوگا۔ اس الیکشن میں نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز اور تحریک انصاف کی ڈاکٹر یاسمین راشد آمنے سامنے ہوں گی۔