علم کی روشنی کو گھر گھر تک پہنچائیں گے ،ہمارے بچے علم کی روشنی سے محروم نہیں رہیں گے،

ہمارے طلبہ بہت تیزی سے اپنے اہداف حاصل کرنے میں کامیاب ہورے ہیں لڑکوں کے علاوہ لڑکیاں بھی اپنے ملک کا نام روشن کررہی ہیں، صوبائی وزیر قانون وپارلیمانی امور امتیاز شاہد قریشی کا حلقہ نیابت میں تعلیمی منصوبوں سے متعلق اجلاس سے خطاب

بدھ 16 اگست 2017 19:34

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اگست2017ء) خیبر پختونخوا کے وزیر قانون وپارلیمانی امور امتیاز شاہد قریشی نے کہا ہے کہ علم کی روشنی کو گھر گھر تک پہنچائیں گے اور ہمارے بچے علم کی روشنی سے محروم نہیں رہیں گے، ہمارے طلبہ بہت تیزی سے اپنے اہداف حاصل کرنے میں کامیاب ہورے ہیں لڑکوں کے علاوہ لڑکیاں بھی اپنے ملک کا نام روشن کررہی ہیں، ہماری کوشش ہے ان کو زیادہ سے زیادہ تعلیمی مواقع دیں تاکہ وہ بہت کم عرصے میںاپنے اہداف حاصل کرنے میں کامیاب ہوں ۔

وہ بروز بدھ پشاور میںاپنے حلقہ نیابت میں تعلیمی منصوبوں سے متعلق اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر لاچی پائیوخان ،محکمہ اعلیٰ تعلیم کے افسران اور بورڈ آف ریونیوں کے افسران نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں گرلز ڈگری کالج شکردرہ کے قیام پرتفصیلی بات چیت ہوئی ،اس موقع پر وزیر قانون نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ جلد از جلد قانونی کاروائی مکمل کر کے کالج کا تعمیراتی کام شروع کروائیںتا کہ شاہدرہ علاقہ کی نوجوان نسل گھروںکے قریب سہولت میسر ہوسکے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے طلبہ بہت تیزی سے اپنے اہداف حاصل کرنے میں کامیاب ہورے ہیں لڑکوں کے علاوہ لڑکیاں بھی اپنے ملک کا نام روشن کررہی ہیں اور ہماری کوشش ہے کہ ان کو زیادہ سے زیادہ تعلیمی مواقع دیں تاکہ وہ بہت کم عرصے میںاپنے اہداف حاصل کرنے میں کامیاب ہوں۔وزیر قانون نے مزید کہا کہ مذکورہ کالج کا قیام یک دیرینہ ضرورت تھی جس سے شکردرہ و دیگر علاقوںکی طلبات تعلیم حاصل کرسکیں گی ۔

انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر لاچی پائیو خان اور دیگر متعلقہ افسران کو ہدایات کی کہ وہ جلد از جلد جگہ کا انتخاب کرکے مذکورہ کالج کا تعمیری کام شروع کروائیں ۔وزیر قانون نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ترقیاتی کام میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ یاسستی قابل معافی نہیں ہوگی کیونکہ یہ ہمارے بچوںکے مستقبل کا معاملہ ہے اور قوم و ملک کے بہتر مستقبل کے لئے موجودہ نسل کو جدید تعلیم سے روشناس کرانا ناگزیر ہے۔

متعلقہ عنوان :