کسی کو کراچی کا امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، پر امن سیاست کرنے والوں کا احترام کیا جائے گا،

کراچی ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، صوبائی دارالحکومت میں قیام امن کیلئے رینجرز کی خدمات قابل تعریف ہیں وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کاکراچی میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ اجلاس سے خطاب

بدھ 16 اگست 2017 19:33

کسی کو کراچی کا امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، پر امن سیاست ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اگست2017ء) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ کراچی ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، کسی کو کراچی کا امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، پر امن سیاست کرنے والوں کا احترام کیا جائے گا، صوبائی دارالحکومت میں قیام امن کیلئے رینجرز کی خدمات قابل تعریف ہیں۔ بدھ کو یہاں کراچی میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس ہوا جبکہ ڈی جی رینجرز سندھ نے وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال سے ملاقات بھی کی، جس میں کراچی میں امن و امان کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

ڈی جی رینجرز نے وزیر داخلہ کو کراچی میں امن و امان کی صورتحال پر رینجرز کی طرف سے کئے گئے آپریشنز پر تفصیلی بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری انچارج وزارت داخلہ اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ کراچی پاکستان کی معیشت کی ترقی کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، کسی کو بھی کراچی کا امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور نہ ہی ملک دشمن عناصر سے کسی قسم کی نرمی برتی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پر امن سیاست کا احترام کیا جائے گا۔ وزیر داخلہ نے رینجرز کی صلاحیتوں اور خدمات کو سراہا اور کہا کہ رینجرز کی کاوشوں سے شہر میں جرائم کی شرح میں خاطر خواہ کمی آئی ہے۔