چمن میں پاک افغان سرحد پر ایف سی کی کارروائی، گاڑی سے منشیات برآمد

بدھ 16 اگست 2017 19:05

چمن میں پاک افغان سرحد پر ایف سی کی کارروائی، گاڑی سے منشیات برآمد
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2017ء) چمن میں پاک افغان سرحد پر ایف سی کی کارروائی گاڑی سے منشیات برآمد تفصیلات کے مطابق بدھ کو چمن میں پاک افغان سرحد باب دوستی گیٹ سے پاکستان میں داخل ہونے والی مشکوک گاڑی کو ایف سی اہلکاروں نے رکنے کا اشارہ کیا تا ہم گاڑی کے ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگیا ایف سی نے گاڑی سے دوران چیکنگ 57کلو گرام چرس برآمد کرکے تحویل میں لے لی مزید کارروائی جاری ہیں ۔

متعلقہ عنوان :