سی آئی اے پولیس نے چھاپہ مار کر شراب بنانے والی فیکٹری پکڑ لی، ہزاروں بوتلیں شراب اور دوسرا سامان قبضہ میں لے لیا، ملزم گرفتار ،مقدمہ درج

بدھ 16 اگست 2017 19:03

سی آئی اے پولیس نے چھاپہ مار کر شراب بنانے والی فیکٹری پکڑ لی، ہزاروں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2017ء) سی آئی اے سٹاف پولیس اور تھانہ لوہی بھیر نے سواں گارڈن میں چھاپہ مار کر شراب بنانے والی فیکٹری پکڑ لی، ہزاروں بوتل شراب اور دوسرا سامان قبضہ میں لے لیا، ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا۔ سی آئی اے سٹاف پولیس نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ ملزم شہباز مسیح تھوڑا عرصہ ہوا مسلمان ہو گیا تھا، نے تھانہ لوہی بھیر کے علاقہ سواں گارڈن کے ایچ بلاک میں کرایہ کا مکان لے کر شراب کی فیکٹری بنا رکھی تھی۔

(جاری ہے)

سی آئی اے سٹاف نے اطلاع ملنے پر لوہی بھیر پولیس کے ساتھ مل کر مذکورہ فیکٹری پر چھاپہ مارا اور فیکٹری میں موجود 1030 ولایتی و دیسی شراب کی تیار بوتلیں، کئی گیلن شراب اور دوسرا سامان قبضہ میں لے لیا۔ کارروائی کے دوران پولیس نے فیکٹری کے مالک شہباز کو گرفتار کر لیا جو کچھ عرصہ قبل ہی مسلمان ہوا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم گذشتہ کئی سال سے شراب کا دھندہ کرتا چلا آ رہا ہے۔ پولیس کے چھاپہ کے دوران فیکٹری میں کام کرنے والے دیگر متعدد افراد فرار ہو گئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :