نوشہرہ کلاں میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے نوجوان کو قتل کر دیا

بدھ 16 اگست 2017 19:00

نوشہرہ کلاں میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے نوجوان کو قتل کر دیا
نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2017ء) نوشہرہ کلاں محلہ ضوانی خیل میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے چوبیس سالہ نوجوان کو قتل کردیا۔ ملزم یا ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرارہوگئے پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کامقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔تفصیلات کے مطابق عمران اللہ ولد احسان الدین ساکن ضوانی خیل نوشہرہ کلاں نے نوشہرہ کلاں پولیس کورپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ میں نے رات نو بجے اپنے چوبیس سالہ بھائی عرفان علی کو موبائل پر فون کرکے پوچھا کہ تم کہاں ہواور گھر کب آئو گے میرے بھائی عرفان علی نے مجھے بتایا کہ میں ضوانی خیل میں عطاء الحق کی دکان کے پاس موجود ہیں۔

تھوڑی دیر بعد مجھے اطلاع ملی کہ میرے بھائی کو نامعلوم ملزم یا ملزمان نے فائرگ کرکے شدیدزخمی کردیا۔

(جاری ہے)

جب میں جائے وقوعہ پر پہنچاتو دیکھا کہ میرے بھائی عرفان علی موت کو حیات کی کشمکش خون میں لت پت شدید زخمی پڑا تھا جس کوفوری طور پر ڈی ایچ کیوہسپتال نوشہرہ منتقل کررہے تھے کہ راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ عمران اللہ نے پولیس کوبتایا کہ مجھے نہیں معلوم کہ میرے بھائی کوکسی نے قتل کیا معلوم ہونے پر دعویداری کریں گے۔ نوشہرہ کلاں پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کامقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی