مصری بانڈہ پولیس کی بروقت کارروائی، دو رکنی بین الاضلاعی مویشی چور گروہ گرفتار

بدھ 16 اگست 2017 19:00

مصری بانڈہ پولیس کی بروقت کارروائی، دو رکنی بین الاضلاعی مویشی چور ..
نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2017ء) مصری بانڈہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دو رکنی بین الاضلاعی مویشی چور گروہ گرفتار کرلیا جبکہ لاکھوں روپوں مالیت کے مویشی بھی برآمد کر لئے گئے۔

(جاری ہے)

عرفان علی ولد دلارم خان سکنہ زڑہ میانہ حال مصری بانڈہ نے مصری بانڈہ پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے گھر کے قریب خالی پلاٹ میں عرصہ دراز سے مویشی پارہا ہوںگزشتہ شب نا معلوم چور میرا ایک قیمتی بیل چوری کر کے لے گئے جس پر مصری بانڈہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی اور ایس ایچ او انسپکٹر سلطان باچانے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار شیر شاہ سوری ٹاون سروس روڈ پر دو مشکوک افرادسجاد ولدسید زمان سکنہ آکوڑہ خٹک اوراظہارولد ایوب سکنہ آکوڑہ خٹک کو اس وقت رنگے ہاتھوں حراست میں لے لیا جب وہ لاکھوں روپے مالیت کے چوری شدہ مویشی فروخت کرنے کے لیے منڈی میں لے جا رہیں تھے۔

ملزمان سے ابتدائی تفتیش کرنے پر ملزمان نے واردات کا اعتراف کرتے ہوئے مزید کئی وارداتوں کا بھی اعتراف کر لیا۔

متعلقہ عنوان :