ہری پور کے علاقہ موہڑہ محمدو میں 16 سالہ دوشیزہ نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی

بدھ 16 اگست 2017 18:40

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2017ء) ہری پور کے علاقہ موہڑہ محمدو میں16 سالہ دوشیزہ نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی، پولیس نے متوفیہ کی والدہ کی رپورٹ پر دریافت شروع کر دی۔

(جاری ہے)

تھانہ صدر کی حدود موہڑہ محمدو میں 16 سالہ دوشیزہ مسماة (ث) دختر عبدالقیوم نے گھر کے ایک کمرے میں گلے سے پھندا ڈال کر خودکشی کر لی جس کی نعش فوری طور پر اہلخانہ نے ڈی ایچ کیو کے شعبہ ایمرجنسی میں منتقل کر دی جہاں پر مقامی پولیس کو رپورٹ درج کرواتے ہوئے متوفیہ کی والدہ نے بتایا کہ متوفیہ کو جنات کی شکایت تھی جس کے باعث وہ اکثر پریشان رہتی تھی جس پر تھانہ صدر پولیس نے متوفیہ کی خودکشی کے حوالہ سے دریافت شروع کر دی ہے، نعش کو قانونی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالہ کر دیا گیا ہے۔