انجینئرامیرمقام کامردان ریجن میںمتعلقہ حکام کو سوئی گیس کے منصوبوںکودسمبر2017تک مکمل کرنیکی ہدایات

بدھ 16 اگست 2017 18:40

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2017ء) وزیر اعظم کے مشیر وپاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخواکے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے مردان ریجن سوئی گیس حکام کوسوئی گیس کے منصوبوںکوہنگامی بنیادوںپردسمبر2017تک مکمل کرنیکی ہدایات دیتے ہوئے کہاکہ عوام کوجلدازجلدسوئی گیس کی سہولت سے مستفیدکیاجائے۔ انجینئرامیرمقام نے نوشہرہ،نظام پور،ضلع بونیر،دیر اپراوردیرلوئرمیںبھی سروے کوفی الفور مکمل کرنے کی ہدایت کی ،ہم سوشل میڈیاپرنہیںبلکہ عملی تبدیلی لارہے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ ملاکنڈسوات سوئی گیس ٹرانزمشن لائن سے نہ صرف پورے ملاکنڈڈویژن بلکہ ضلع مردان میںبھی کم دبائوکامسئلہ مستقل بنیادوںپرحل ہوجائیگا۔ان خیالات کااظہارانہوںنے سوئی گیس مردان ریجن کے اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے مردان،صوابی اورملاکنڈمیںترقیاتی منصوبوںکاتفصیلی جائزہ لیااورمتعلقہ اداروںکومختلف ٹارگٹ دیتے ہوئے کہاکہ ان کوبرق رفتاری سے پائیہ تکمیل تک پہنچایاجائے۔

انجینئرامیرمقام نے کہاکہ حلقہPK-28کیلئے ایک ارب روپے کی لاگت سے سوئی گیس کی فراہمی کے منصوبے کابھی اسی ماہ باقاعدہ افتتاح کردیاجائیگا۔انہوںنے کہاکہ آئندہ ہفتہ مردان ریجن میںمنسٹرآفس بھی قائم کیاجائیگاجس میںعوام کے مسائل ترجیحی بنیادوںپرحل کئے جائیںگے۔

متعلقہ عنوان :