ضلع ناظم لوئردیر کی زیرصدارت اجلاس کاانعقاد

بدھ 16 اگست 2017 18:40

چکدرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2017ء) ضلع ناظم لوئر دیر حاجی محمد رسول خان کے زیر صدارت میں اجلاس کاانعقادکیاگیاجس میں ایم پی اے وڈیڈک چیئرمین سعید گل، یعقوب رحمان جماعت اسلامی سیکرٹری اطلاعات، عبدالرشید سپیکر ضلعی اسمبلی اوردیگرمتعلقہ افرادنے شرکت کی، اجلاس میں انہوں نے اوچ خرکئی لوئر دیر میں کروڑوں روپے کی لاگت سے منظور شدہ سپیشل ایجوکیشن کمپلیکس کے بارے میں بھی تفصیلی غوروخوض کیاگیا ،اجلاس میںضلع ناظم لوئردیرنے کہاکہ کمپلیکس میں معذور، قوت سماعت سے محروم بچوں کی جسمانی و دینی ٹریننگ دی جائے گی جبکہ اس میں معذور بچوں اور طلبہ و طالبات کے لیے ٹریننگ اور ووکیشنل سنٹرکا قیام بھی میںعمل میں لایاجائیگا،جس میں طلبہ و طالبات کو تعلیم کے ساتھ ساتھ مختلف ہنر بھی سکھائے جائینگے تاکہ وہ معاشرے میں باعزت طریقے سے روزی کماسکے۔