ضلع کونسل صوابی کے اراکین کا سرکاری محکموں کے افسران کی تاخیر سے شرکت کرنے کے خلاف اجلاس سے واک آئوٹ

بدھ 16 اگست 2017 18:40

صوابی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2017ء)ضلع کونسل صوابی کے اراکین نے اسمبلی کے اجلاس میں سرکاری محکموں کے اہلکاران اور آفسران کی تاخیر سے شرکت کرنے کے خلاف اپوزیشن لیڈر عزیز اللہ خان کی قیادت میں اجلاس سے واک آوٹ کیا بعد ازاں اراکین کومنا کر اجلاس میں واپس لایا گیا ۔کونسل کا اجلاس شہنشاہ باچا کی صدارت میں ہو ا ۔ واک آوٹ کے بعد سرکاری آفسران و اہلکاروں نے اجلاس میں شرکت کی۔

اراکین کونسل ڈاکٹر علی رحمن ، عزیز اللہ خان ، جہانزیب خان ، سلیم خان ، عامر نواب ، بختیار ، اجون خان ، عنایت علی شاہ باچا ، حشمت علی ، ستار علی ، محمد زاہد اور دیگر نے ایجنڈ ے کے مطابق ضلع صوابی میں حالیہ بارشوں سے جانی و مالی نقصانات اور اس کا ازالہ کرنے پر بحث کی۔

(جاری ہے)

اراکین کونسل نے کہا کہ حالیہ بارشوں سے تقریباً چھ افراد جاں بحق اور کئی گھروں کو نقصان پہنچا ہے اسی طرح تمباکو کی فصل کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے متعلقہ حکام فوری طور پر متاثرہ علاقوں کا سروے کر کے متاثرین کو معقول مالی امداددیں ۔

مقررین نے محکمہ ایریگشن پر زور دیا کہ وہ سیلاب سے تباہ ہونے والے روڈز اور پلوں کی از سر نو تعمیر و مرمت کے لئے سروے کریں، اسی طرح محکمہ سی اینڈ ڈبلیو جاری تر قیاتی منصوبوں کو جلد از جلد پایہ تکمیل کو پہنچایا جائے ،موضع پنج پیر کے خستہ حال پل کے لئے انکوائری مقرر کی جائے۔ اراکین کونسل نے متفقہ قرار داد میں کہا کہ سرکاری محکموں کے جو آفسران و اہلکاران ریگو لر اجلاس میں شرکت کر تے ہیں ان کے لئے ضلع کونسل سے اعزازیہ مقرر کیا جائے۔