چکوال محلہ مسجد ہجویری میں 13افراد نے ایک شخص کو زخمی کر دیا

بدھ 16 اگست 2017 18:25

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2017ء) محلہ مسجد ہجویری تھانہ سٹی چکوال کے علاقہ میں 13افراد نے حملہ آور ہوکر ایک شخص کو زخمی کر دیا۔

(جاری ہے)

محمد عدیل ولد خلیل احمد ساکن بہاولنگر محلہ فاروقی نے درخواست دی کہ وہ اپنی دکان نیلام گھر فرنیچر پر موجود تھا کہ ملزمان محمد رفیق اور اسکے بیٹے معہ13/14نامعلوم افراد آئے اوراسے اسکے بیٹے کو لاتوں، مکوں سے مارنا شروع کر دیا۔ جس سے وہ زخمی ہوگیا۔ اے ایس آئی شکیل احمد نے میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :