بنیادی مرکز صحت سوئیں چیمیاں میں ہفتہ صحت کے حوالے سے سیمینار

بدھ 16 اگست 2017 18:25

کلرسیداں ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2017ء) بنیادی مرکز صحت سوئیں چیمیاں میں ہفتہ صحت کے حوالے سے ایک سیمینار ہوا جس میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ ڈاکٹر عمر فاروق خان، بی ایچ یو سوئیں چیمیاں کے انچارج ڈاکٹر وقار عظیم اور اٴْن کی ٹیم نے لوگوں کو ہیلتھ کے حوا لے سے بریفنگ دی اور بتایا کہ 19اگست تک بنیادی مرکز صحت سوئیں چیمیاں میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا جس میں مریضوں کامفت چیک اپ اور فری ادویات بھی دی جائیں گئی جبکہ الٹرا ساونڈ، ہیپا ٹائس، ملٹی وٹامنز اور ایچ آئی وی ٹیسٹ فری کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ بی ایچ یو سوئیں چیمیاں میں ہفتے کے سات دن چوبیس گھنٹے علاج کی بہترین سہولیات فراہم ہوتی ہیں۔