نئی نسل کے بہتر مستقبل کی خاطر رٹہ سسٹم مستقل بنیادوں پر ختم کرنے کی کوشش کررہے ہیں ،وزیر تعلیم

بدھ 16 اگست 2017 18:23

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2017ء) خیبر پختونخوا کے وزیر ابتدائی و ثانوی تعلیم محمدعاطف خان نے آئٹم ڈیویلپمنٹ بنک، کریکولم امپلیمنٹیشن فریم ورک اور پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی کے قواعد و ضوابط بنانے کے لئے ورکنگ گروپ کی تشکیل کی ہدایت کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے کہا ہے کہ اس میںپرائیوٹ ایجوکیشن سیکٹر سمیت تمام سٹیک ہولڈرزکو نمائندگی دیں اوران کے مفید آرا ء اور قابل عمل تجاویز کو شامل کریں۔

یہ ہدایات انہوں نے بدھ کے روز پشاور میں بیکن ہاؤس سکول سسٹم کے مینجمنٹ سے ملاقات کے دوران دیں۔اجلاس میں دوسروں کے علاوہ سیکرٹری تعلیم ڈاکٹر شہزاد بنگش اور سپیشل سیکرٹری تعلیم قیصر عالم نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں آئٹم ڈویلپمنٹ بنک، کریکولم امپلیمنٹیشن فریم ورک اور پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی کے قواعد و ضوابط بنانے کے علاوہ مجوزہ تعلیمی بورڈز ریفارمز بل بھی زیر غور آیا۔

(جاری ہے)

پانچویں اور آٹھویں جماعت کے جائزہ امتحانات کا ذکر کرتے ہوئے وزیر تعلیم نے کہا کہ حکومت کو معمول سے زیادہ امتحانات کے انعقاد کا کوئی شوق نہیں تاہم ان امتحانات کا مقصد سرکاری شعبے کے 30ہزار سکولوں میں زیر تعلیم 41لاکھ بچوں کو اوپر لاکر انہیں ملک کے بہتر تعلیمی اداروں کے ہم پلہ لانا اور انہیں قومی اور بین الاقوامی سطح کے چیلنجوںکے لئے تیار کرناہے تاکہ وہ کسی بھی شعبے میں پیچھے نہ رہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ پورے صوبے میں یکساں نصاب تعلیم اور سٹینڈرڈائزڈ امتحانی نظام نافذ کریں اور یہ اس جانب اہم اقدام ہیں۔عاطف خان کا کہنا تھا کہ ہم رٹہ سسٹم کے سخت خلاف ہیں اور ہر صور ت اسے ختم کر نا چاہتے ہیں تاہم بعض اس رٹہ سسٹم سے خوش ہیں اور نہیںچاہتے کہ یہ ختم ہوں تاہم بچوں کے بہتر مستقبل کی خاطر ہم نئی نسل کواس نظام سے چھٹکارہ دلاکر دم لیں گے۔تعلیمی بورڈز ریفارمز کے مجوزہ بل کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے یقین دلایا کہ اس میں تما م سٹیک ہولڈرز کی سفارشات اور آراء کو شامل کریں گے اور صوبے کو حسب وعدہ مثالی نظام دیں گے۔

متعلقہ عنوان :