بہتر مستقبل کے لئے موجودہ نسل کو جدید تعلیم سے روشناس کرانا ناگزیر ہے،امتیازشاہدقریشی

بدھ 16 اگست 2017 18:23

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2017ء) خیبر پختونخوا کے وزیر قانون وپارلیمانی امور امتیاز شاہد قریشی نے کہا ہے کہ علم کی روشنی کو گھر گھر تک پہنچائیں گے اور ہمارے بچے علم کی روشنی سے محروم نہیں رہیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز پشاور میںاپنے حلقہ نیابت میں تعلیمی منصوبوں کے بارے میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر لاچی پائیوخان ،محکمہ اعلیٰ تعلیم کے افسران اور بورڈ آف ریونیو کے افسران نے شرکت کی ۔اجلاس میں گرلز ڈگری کالج شکردرہ کے قیام پرتفصیلی بات چیت ہوئی ،اس موقع پر وزیر قانون نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ جلد از جلد قانونی کاروائی مکمل کر کے کالج کا تعمیراتی کام شروع کروائیںتا کہ شاہدرہ علاقہ کی نوجوان نسل گھروںکے قریب تعلیمی سہولت میسر ہوسکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمارے طلبہ بہت تیزی سے اپنے اہداف حاصل کرنے میں کامیاب ہورے ہیں لڑکوں کے علاوہ لڑکیاں بھی اپنے ملک کا نام روشن کررہی ہیں اور ہماری کوشش ہے کہ ان کو زیادہ سے زیادہ تعلیمی مواقع دیں تاکہ وہ بہت کم عرصے میںاپنے اہداف حاصل کرنے میں کامیاب ہوں۔وزیر قانون نے کہا کہ مذکورہ کالج کا قیام ایک دیرینہ ضرورت تھی جس سے شکردرہ و دیگر علاقوںکی طالبات تعلیم حاصل کرسکیں گی ۔

متعلقہ عنوان :