آپریشن ردالفساد :سرچ آپریشن میں7 دہشتگرد اور20 مشتبہ افغانی گرفتار،اسلحہ اوربارود برآمد

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 16 اگست 2017 18:14

آپریشن ردالفساد :سرچ آپریشن میں7 دہشتگرد اور20 مشتبہ افغانی گرفتار،اسلحہ ..
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16 اگست 2017ء ) : ملک بھر میں دہشتگردی کیخلاف آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے،سکیورٹی فورسزنے پنجاب میں سرچ آپریشن کے دوران 7دہشتگرداور20مشتبہ افغانی گرفتارکرلیے،بھاری مقدارمیں اسلحہ بھی برآمدکیاگیاہے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آرکے مطابق پنجاب پولیس، رینجرزاور انٹیلی جنس اداروں نے مشترکہ آپریشن کرکے پنجاب کے مختلف شہروں سے گزشتہ 72گھنٹے می 7دہشتگرداور20مشتبہ افغان افرادگرفتارکرلیے۔

گرفتارافراددہشتگردو ں کاتعلق کالعد م تنظیموں سے ہے۔گرفتارافرادکوتفتیش کیلئے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیاگیاہے۔ سکیورٹی فورسزنے دہشتگردعناصرکیخلاف آپریشن اٹک ، ڈی جی خان اور لاہورسمیت دیگرعلاقو ں میں کیا۔ آپریشن کے دوران دہشتگردوں سے گولہ باروداور خودکارہتھیاربرآمدکیے گئے ہیں۔برآمد اسلحہ پنجاب میں دہشتگردی کیلئے استعمال ہوناتھا۔

متعلقہ عنوان :