چیئر مین بیت المال کمیٹی ناصر محمود خاں کے زیر صدارت ضلعی بیت المال کمیٹی کا ماہانہ اجلاس

بدھ 16 اگست 2017 18:10

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2017ء)چیئر مین ضلعی بیت المال کمیٹی قصور ناصر محمود خاں کے زیر صدارت گزشتہ روز ضلعی بیت المال کمیٹی کا ماہانہ اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں وائس چیئر مین یوسف ثقلین ‘سیکرٹری ریڈ کریسنٹ و ممبر بیت المال جمیل احمد خاں ‘ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عباد علی جتالہ ‘ممبران بیت المال لیاقت علی ‘چوہدری محمد عارف ‘ذوالفقار احمد ‘حکیم محمد عبداللہ ‘صفیہ سعید ‘نوشین جاوید اوریوسف گل نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں امدادی رقوم کے اجراء کیلئے فارم جاری کرنے کے عمل کی منظوری دی گئی ۔ نوتشکیل شدہ کمیٹی نے مستحقین بیت المال کے مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے فوری طور پر امدادی چیکوں کیلئے درخواست فارم جاری کرنے کا متفقہ فیصلہ کیا ہے ۔ جس کی کیٹگری مختلف مراحل میں ہوگی ۔ جس میں مالی امداد ‘جہیز فنڈ ‘امداد برائے معذوراں ‘امداد برائے میڈیکل ‘وظیفہ طلباء وغیرہ کی منظوری دی گئی ۔ آخر میں امددی چیکوں کو تمام سیاسی اور ذاتی تعلقات سے بالاتر ہو کر مستحقین ‘غریب نادار اور بے سہارا لوگوں میں تقسیم کیا جائیگا ۔