ادائیگی سنت ابراہیمی ؑ،جامعہ نعیمیہ میں’’اجتماعی قربانی‘‘کے لئے رجسٹریشن شروع

300سے زائد جانورقربان کئے جائیں گے، جن میںگائے ،بیل اوراونٹ شامل ہونگے‘ترجمان

بدھ 16 اگست 2017 18:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2017ء)رواں سال بھی جامعہ نعیمیہ میںعیدالاضحی کے موقع پرسنت ابراہیمی ؑ کی ادائیگی کے لیے ’’اجتماعی قربانی‘‘کی رجسٹریشن کردی گئی ہے۔امسال 300سے زائد جانورقربان کئے جائیں گے جن میںگائے،بیل اوراونٹ شامل ہوں گے۔قربانی کے تما م امورشریعت محمدی کے عین مطابق ہوںگے ،صفائی کاخصوصی خیال جائے گا۔

اجتماعی قربانی میں شریک ہونے والے شہریوں کوزیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

اجتماع قربانی کے لئے جامعہ نعیمیہ میں گزشتہ دوہفتوں سے ایڈونس بکنک جاری ہے اب تک تقریباً600خاندان قربانی کیلئے رجسٹریشن کرواچکے ہیں۔ترجمان جامعہ نعیمیہ کے مطابق قربانی بکنگ کے عمل صبح 9بجے سے لیکر رات 10:00بجے تک جاری رہتاہے۔قربانی کیلئے مزید معلومات کے لیے ان نمبروں پر 042-36293286=0321-4908970 رابطہ کیا جا سکتا ہے ۔ ترجمان نے مزید بتایاکہ آئندہ ہفتے ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ علامہ ڈاکٹرمحمدراغب حسین نعیمی کی سربراہی میں ہونے والے ا جلاس میںاجتماعی قربانی کے سلسلے میں مختلف انتظامی کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی ۔