موجودہ دور حکومت میں تعلیم کے شعبے میں ترجیحی بنیادوں پر کام کیاجارہا ہے ‘ذکیہ شاہنواز

تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی حاضری کوسو فیصدبنایاگیا آئی ٹی کی تعلیم دی جارہی ہے زیور تعلیم پروگرام کے تحت غریب بچیوں کو تعلیم اورسکولوں کی اپ گریڈیشن کی جارہی ہے‘صوبائی وزیر تحفظ ماحول

بدھ 16 اگست 2017 18:08

موجودہ دور حکومت میں تعلیم کے شعبے میں ترجیحی بنیادوں پر کام کیاجارہا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2017ء) صوبائی وزیر تحفظ ماحول بیگم ذکیہ شاہنواز نے کہا کہ موجودہ دور حکومت میں تعلیم کے شعبے میں ترجیحی بنیادوں پر کام کیاجارہا ہے اس ضمن میں پنجاب انڈومنٹ فنڈ کے تحت لاکھوں طلباء طالبات تعلیم حاصل کر رہے ہیں اساتذہ کی کیپسٹی بلڈنگ کے لیے دنیاکی ٹاپ رینکینگ یونیورسٹیوںمیںٹریننگزکا اہتمام کیا گیا ہے تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی حاضری کوسو فیصدبنایاگیا آئی ٹی کی تعلیم دی جارہی ہے زیور تعلیم پروگرام کے تحت غریب بچیوں کو تعلیم اورسکولوں کی اپ گریڈیشن کی جارہی ہے ۔

ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر نے مقامی ہوٹل میں ادارہ تعلیم و آگاہی کے زیر اہتمام نوجوانوں کی تعلیم وترقی اور خود مختاری سے متعلق منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومتی سطح پر نو جوانوں کی تعلیم و ترقی اور خود مختاری کے لیے کام کیا جارہا ہے چونکہ نوجوان ہماری آبادی کا 65%ہیں لہذا ان کی بہتری کے بغیر ہم ملکی امن اور ترقی کو یقینی نہیں بنا سکتے ہیں۔

اس موقع پر یوتھ کے ساتھ کمیونیکیشن اور کونسلنگ کے حوالے سے پرفارمنسزبھی پیش کی گئیں ڈپٹی سیکرٹری پلاننگ یوتھ افیرز تحمینہ حبیب نے کہا کہ سول سوسائٹی کے تعاون کے بغیرحکومت اکیلی ان سوشل ایشوز کو ختم نہیںکر سکتی گورنمنٹ نے یوتھ کے لیے انٹرنشپ پروگرام لیپ ٹاپ سکیم متعارف کی ہیں اسی طرح ای روزگار سکیم کے تحت دس لاکھ افراد کو گھر بیٹھے مہارتیں سکھا ئی جائیں گی یو تھ کو سوفٹر سکلز دی جارہی ہیں تاکہ معاشرے میں امن پسند رویے پیدا کیے جاسکیں۔سیمینار میں سینئر میڈیکل آفسر بہبود آبادی پنجاب ڈاکٹر امجد،ڈپٹی سیکرٹری پلاننگ یوتھ افیرز تحمینہ حبیب ، پروگرام مینجر ،R-FPAP،اساتذہ ،طلباء طالبات اورسول سوسائٹی کے نمائندگان نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :