بلاول بھٹوبھی لاہور پہنچ گئے، این اے 120کے انتخاب ، آئندہ کے لائحہ عمل بارے منعقدہ اجلاس کی صدارت کی

اجلاس میں آصف علی زرداری سمیت دیگر مرکزی رہنما موجود تھے ،آصف علی زرداری،بلاول بھٹو (آج )پریس کانفرنس بھی کرینگے

بدھ 16 اگست 2017 18:08

بلاول بھٹوبھی لاہور پہنچ گئے، این اے 120کے انتخاب ، آئندہ کے لائحہ عمل ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری لاہور پہنچ گئے ،بلاول ہائوس لاہور میں منعقد ہ اہم اجلاس کی صدارت بھی کی ۔تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو نے لاہور آمد کے بعد مرکزی رہنمائوں کے اجلاس کی صدارت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سابق صدر آصف علی زرداری وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ، ،مخدوم شہاب الدین ،فرحت اللہ بابر ،ندیم افضل چن ،سینیٹر سلیم مانڈی والا ،مصطفی نواز کھوکھر ،اورنگزیب برکی ، تسنیم قریشی سمیت دیگر شریک ہوئے ۔

اجلاس میں حلقہ این اے 120کیلئے انتخابی مہم اور کامیابی کیلئے حکمت عملی پر تبادلہ خیال سمیت آئندہ کے لائحہ عمل بارے بھی تفصیلی گفتگو کی گئی ۔ مصطفی نواز کھوکھر کے مطابق سابق صدر مملکت آصف علی زرداری اوربلاول بھٹو زرداری آج ( جمعرات ) سہ پہر چار بجے بلاول ہائوس لاہور میں اہم پریس کانفرنس کریں گے ۔