وفاقی حکومت کا آئندہ 10 ماہ کیلئے نظرثانی شدہ ٹریڈ پالیسی لانے کا فیصلہ

رواں ماہ کے آخر تک کام مکمل کرلیا جائیگا ،نظرثانی تجارتی پالیسی منظوری کیلئے وفاقی کابینہ میں بھی پیش کی جائیگی

بدھ 16 اگست 2017 18:08

اسلام /لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2017ء) وفاقی حکومت نے آئندہ 10 ماہ کے لئے نظرثانی شدہ ٹریڈ پالیسی لانے کا فیصلہ کر لیا ۔ذرائع کے مطابق سخت شرائط کے باعث برآمد کنندگان نے تجارتی پالیسی سیفائدہ نہیں اٹھایا اس لئے وفاقی حکومت نے آئندہ 10ماہ کے لئے نظرثانی شدہ ٹریڈ پالیسی لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ نظرثانی تجارتی پالیسی کو اسٹریٹجک ٹریڈ پالیسی فریم ورک سپلیمنٹ کا نام دیا گیا ہے جس کے تحت برآمدکنندگان کو مراعات کی فراہمی کے لئے شرائط کو نرم کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نظرثانی تجارتی پالیسی پر رواں ماہ کے آخر تک کام مکمل کرلیا جائے گا اور نظرثانی تجارتی پالیسی منظوری کے لئے وفاقی کابینہ میں بھی پیش کی جائیگی۔ذرائع کے مطابق تجارتی پالیسی کے تحت جاری کردہ ایس آر اوز میں سخت شرائط عائد ہوتی ہیں اور تجارتی پالیسی کے تحت مراعات کے لئے اب تک کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی۔