پاکستان رینجرز پنجاب کا ڈی جی خان اور لاہور میں آپریشن،

7دہشت گردوں اور 20مشتبہ افغانیوں کو گرفتار کر کے اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا، آئی ایس پی آر

بدھ 16 اگست 2017 18:08

پاکستان رینجرز پنجاب کا ڈی جی خان اور لاہور میں آپریشن،
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2017ء) پاکستان رینجرز پنجاب نے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ملکر ڈیرہ غازی خان اور لاہور میں خفیہ معلومات پر مبنی آپریشن کے دوران 7دہشت گردوں اور 20مشتبہ افغانیوں کو گرفتار کر کے اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا ۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق گذشتہ 72گھنٹوں کے دوران لاہور اور ڈیرہ غازی خان میں پاکستان رینجر ز ‘پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے کیے گئے آپریشن کے دوران غیر قانونی خودکار اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے ۔

حراست میں لیے گئے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی اور ٹی ٹی ایس سے ہے ۔ قبضے میں لیا گیا اسلحہ پنجاب کے بڑے شہروں میں ہونے والی تخریبی کارروائیوں میں استعمال کیا گیا ہے۔