کمپلینٹ آفس کی موثر کارکردگی سے ادارے پر شہریوں کے اعتمادمیں اضافہ ہوا ہے،میئر اسلام آباد

بدھ 16 اگست 2017 17:56

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2017ء) چیف کمپلینٹ آفس کی موئثر کارکردگی سے ادارے پر شہریوں کے اعتمادمیں اضافہ کا سبب ہے۔ شکایات پر فوری عملدرآمد، ازالہ اورجواب موجودہ انتظامیہ کی اولین ترجیحات کا حصہ ہے۔ کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم شہریوں کے مسائل کے فوری ازالہ کے لیے معاون و موئثر نظام ہے جس کو مزید بہتر اور موئثر نتائج کے لیے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز نے سی ڈ ی اے ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ ایک اجلاس کے دوران کیا ۔اجلاس میں کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم کے ذریعہ شہریوں کی شکایات کے ازالہ کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں متعلقہ سینئر افسران بھی موجود تھے۔ میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز کو بتایا گیا کہ سی ڈی اے کے چیف کمپلینٹ آفس میںگذشتہ سہ ماہی اپریل تاجون کے دوران مختلف مسائل کے حوالہ سے 2097 شکایات موصول ہوئیں جن کو فوری طور پر ازالہ کے لیے متعلقہ شعبوں کو بھجوا یا گیا اور شکایت کنندہ کو شکایت کے ازالہ سے متعلقہ آگاہی بھی فراہم کی جاتی رہی۔

(جاری ہے)

اجلاس کو بتایا گیا کہ شہر کے مختلف علاقوںسے گزشتہ متذکرہ بالا سہ ماہی میں موصول ہونے والی 2097 شکایات میں سی34% شکایات جو تعدا د میں تقریباً719 تھیں واٹر سپلائی سے متعلق ،اسی طرح 33% شکایات جو تعداد میں تقریباً 696 بنتی ہیںسٹریٹ لائٹ سے متعلق جبکہ 16% شکایات جو تعداد میں 328 سینی ٹیشن سے متعلق تھیں۔ اسی طرح موصول ہونے والی گذشتہ سہ ماہی میں شکایات کی زیادہ تعداد 347 سیکٹر G-7 سے متعلق جبکہ سیکٹر G-6 اور I-10 سے متعلق شکایات 226 اور223 حسبِ ترتیب تھیں۔

اجلاس کو یہ بھی بتایا گیا کہ موصول ہونے والی شکایات میں سب سے زیادہ زیر غور 571 شکایات ،38 شکایات جن پر کام جاری رہا واٹر سپلائی ڈائریکٹوریٹ سے متعلق تھیں جبکہ سہ ماہی کے دوران ڈائریکٹوریٹ آف سینی ٹیشن کے پاس 17 زیر غور اور 11 شکایات پر کام جاری رہا کے پیشِ نظر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔