نسٹ کے طلباء کی ٹیم نے ہانگ کانگ میں بین الاقوامی مقابلہ میں چاندی کا میڈل جیت لیا

بدھ 16 اگست 2017 17:56

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2017ء) نیشنل یونیورسٹی سائنس اور ٹیکنالوجی (نسٹ) کے طلباء کی ٹیم نے ہانگ کانگ میں منعقد ہونے والے ’’سب سے زیادہ جدید اور تکنیکی طور پر قابل عمل آئیڈیا‘‘ کے بین الاقوامی مقابلہ میں چاندی کا میڈل حاصل کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق نسٹ اسلام آباد اور کراچی کی دو ٹیموں ’’ویز‘‘ اور ’’بی پیور‘‘ کے نام سے دو پاکستانی ٹیموں نے مقابلہ کی اس سیریز میں حصہ لیا اور اس کے نتیجہ میں اسلام آباد کی ٹیم ’’ویز‘‘ نے کامیابی حاصل کی۔

ان مقابلوں میں افریقہ، ایشیاء، آسٹریلیا، یورپ اور شمالی، وسطی، جنوبی امریکہ کے 22 ممالک کی یونیورسٹیوں کی 180 سے زیادہ سے زائد ٹیموں نے شرکت کی۔ پولیو ٹیکنیکس یونیورسٹی (پولییو) انوویشن اور انٹرپرائزرشپ گلوبل سٹوڈنٹ چیلنج (جی ایس سی) نے بہترین بین الاقوامی کاروباری پلان کے مقابلے اور سب سے زیادہ جدید اور تکنیکی طور پر قابل عمل آئیڈیا میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

مقابلہ میں نسٹ ٹیم کی کارکردگی کا احتراف کیا۔ پاکستانی طلباء کی تین رکنی ٹیم ’’ویز‘‘ نے ’’چاندی کا اعزاز‘‘ حاصل کیا ہے اور ملک کا نام روشن کیا۔ پاکستانی ٹیم چوہدری محمد شیس عثمان، سید عمر علی اور محمد سعد پر مشتمل تھی۔ ایواڈ جیتنے والی ٹیم نے کہا کہ مقابلہ نے خیالات کو حقیقی دنیا کی مصنوعات اور خدمات میں تبدیل کرنے کا موقع فراہم کیا۔ نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اور ٹیکنالوجی (نسٹ) انتظامیہ نے اس طالب علموں کی کارکردگی کو سراہا اور ان کے کام کی تعریف کی۔