ہنگو ، پولیس نے سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشنوں کے دوران 60مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا

علاقے میں امن و امان کے خاطر جرائم پیشہ افراد کیخلاف اپریشن جاری رہیگا ، ڈی پی او ہنگو احسان اللہ خان

بدھ 16 اگست 2017 17:54

ہنگو ، پولیس نے سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشنوں کے دوران 60مشتبہ افراد کو ..
ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اگست2017ء) ہنگو میں اپریشن درلفساد کے تحت سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشنوں کے دوران 60مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے بھاری اسلحہ برامد کر لیا اس حوالے سے ڈی پی او ہنگو احسان اللہ خان نے بتایا کہ تھانہ سٹی ،دوابہ اور ٹل پولیس نے ڈی ایس پی عمر حیات اور ڈی ایس پی شوکت علی شاہ کی قیادت میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کومبنگ اپریشن کرتے ہوئے 20جرائم پیشہ افراد سمیت 60مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے گرفتار افراد کے قبضے سے 4کلاشنکوف ،5بندوق ، 13پستول ،ایک عدد رپیٹر اور 611مختلف بور کے کارتوس برآمد کر لئے ہیں انہوںنے کہا کہ علاقے میں امن و امان کے خاطر جرائم پیشہ افراد کے خلاف اپریشن جاری رہیگا ۔

متعلقہ عنوان :