شیخ رشید کی عوامی تحر یک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری سے ملاقات

بعض نااہل لوگ عدلیہ اور اداروں کوللکار رہے ہیں اورناکام ریلیوں کو عوام کی مقبولیت بتایا جا رہا ہے ، عوامی تحریک کا دھرناجسٹس باقر نجفی کی رپورٹ کے حصول کیلئے ہے کیونکہ جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ پاناما کیس سے زیادہ بھی اہم ہے‘ ایک دو دن میں نیب نے حدیبیہ پیپر مل کیس بارے ریفرنس دائر نہ کیا تو تو سپریم کورٹ جائیں گے‘لاہور میں شیخ رشید کی سر براہ عوامی تحر یک سے ملاقات کے بعد گفتگو

بدھ 16 اگست 2017 17:39

شیخ رشید کی عوامی تحر یک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری سے ملاقات
ؒلاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اگست2017ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی عوامی تحر یک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری سے ملاقات جبکہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بعض نااہل لوگ عدلیہ اور اداروں کوللکار رہے ہیں اورناکام ریلیوں کو عوام کی مقبولیت بتایا جا رہا ہے ، عوامی تحریک کا دھرناجسٹس باقر نجفی کی رپورٹ کے حصول کیلئے ہے کیونکہ جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ پاناما کیس سے زیادہ بھی اہم ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز لاہور آمد کے بعد شیخ رشید احمد نے ماڈل ٹائون میں ڈاکٹر طاہر القادری سے ملاقات کی جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور پر مشاورت کی گئی جبکہ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا جس دن حدیبیہ پیپر مل کیس کھلا اس دن ان لوگوں کی چیخیں سنائی دیں گی ایک دو دن میں نیب نے حدیبیہ پیپر مل کیس بارے ریفرنس دائر نہ کیا تو تو سپریم کورٹ جائیں گے ،شیخ رشید نے کہا سپریم کورٹ کے ججز نے جھوٹے کاغذات جمع کرانے پر بڑی نرمی برتی ہے ورنہ اس کی سزا7 سال ہے انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ ن کو اپنا وزیراعظم اچھا نہیں لگ رہا اورکوشش کی جا رہی ہے کہ نئے وزیراعظم کو پذیرائی نہ ملے بعض نااہل لوگ عدلیہ اور اداروں کوللکار رہے ہیں اورناکام ریلیوں کو عوام کی مقبولیت بتایا جا رہا ہے ، عوامی تحریک کا دھرناجسٹس باقر نجفی کی رپورٹ کے حصول کیلئے ہے کیونکہ جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ پاناما کیس سے زیادہ بھی اہم ہے،شیخ رشید نے کہا عوامی مسلم لیگ ڈاکٹر طاہر القادری کے ساتھ ہے اوردھرنے کی اجازت دینے پر ہائیکورٹ کے مشکور ہیں ۔