مسلم لیگ(ن) کو اپنا وزیراعظم اچھا نہیں لگ رہا، شاہی خاندان کسی کو عبوری وزیراعظم دیکھنا بھی گوارہ نہیں کرتا،

حدیبیہ پیپر ملز پر درخواست دائر نہ ہوئی تو سپریم کورٹ جائیں گے،عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 16 اگست 2017 17:39

مسلم لیگ(ن) کو اپنا وزیراعظم اچھا نہیں لگ رہا، شاہی خاندان کسی کو عبوری ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اگست2017ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ کوشش کی جا رہی ہے کہ نئے وزیراعظم کو پذیرائی نہ ملے، مسلم لیگ(ن) کو اپنا وزیراعظم اچھا نہیں لگ رہا، شاہی خاندان کسی کو عبوری وزیراعظم دیکھنا بھی گوارہ نہیں کرتا، حدیبیہ پیپر ملز پر درخواست دائر نہ ہوئی تو سپریم کورٹ جائیں گے۔

(جاری ہے)

بدھ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ کچھ نا اہل لوک عدلیہ اور اداروں کو للکاررہے ہیں، ناکام ریلیوں کو عوام کی مقبولیت بتایا جا رہا ہے، حدیبیہ پیپرز ملز پر درخواست دائر نہ ہوئی تو سپریم کورٹ جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کو اپنا وزیراعظم اچھا نہیں لگ رہا، کوشش کی جا رہی ہے کہ نئے وزیراعظم کو پذیرائی نہ ملے، شاہی خاندان کسی کو عبوری وزیراعظم دیکھنا بھی گوارہ نہیں کرتا۔ شیخ رشید نے کہا کہ شریف خاندان نے سپریم کورٹ میں جعلی دستاویزات جمع کرائیں، جعلی دستاویزات جمع کرانے پر سات سال قید ہے۔