ہم کسی کے ساتھ محاذ آرائی نہیں چاہتے، عوام کا فیصلہ قبول کریں گے،

تبدیلی ووٹ کے ذریعے ہی آنی چاہیے، ووٹ کی طاقت کو تسلیم کرنا ہو گا، ملک میں ٹیکنو کریٹس کی حکومت کی کوئی گنجائش نہیں، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا تویب سے خطاب

بدھ 16 اگست 2017 17:38

ہم کسی کے ساتھ محاذ آرائی نہیں چاہتے، عوام کا فیصلہ قبول کریں گے،
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اگست2017ء) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ہم کسی کے ساتھ محاذ آرائی نہیں چاہتے، عوام کا فیصلہ قبول کریں گے، تبدیلی ووٹ کے ذریعے ہی آنی چاہیے، ووٹ کی طاقت کو تسلیم کرنا ہو گا، ملک میں ٹیکنو کریٹس کی حکومت کی کوئی گنجائش نہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پاکستان ریلوے کو بہتر سے بہتر بنانے کیلئے دن رات کوشاں ہیں، ریلوے ملازمین سروس بہتر بنانے کیلئے سخت محنت کر رہے ہیں، آزادی ٹرین پورے ملک میں جائے گی، ریلوے کو آگے لے جانے کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم کسی کے ساتھ محاذ آرائی نہیں چاہتے، عوام کا فیصلہ قبول کریں گے، سی پیک کے ریلوے کے حوالے سے منصوبے جلد شروع ہونے والے ہیں، سی پیک منصوبوں کے ذریعے ٹرین لاہور سے کراچی11 گھنٹے میں پہنچے گی۔ سعد رفیق نے کہا کہ پاکستان میں اب اشرافیہ کی بجائے عام آدمی کا فیصلہ ماننا پڑے گا، تبدیلی ووٹ کے ذریعے ہی آنی چاہیے، ووٹ کی طاقت کو تسلیم کرنا ہو گا، ملک میں ٹیکنو کریٹس کی حکومت کی کوئی گنجائش نہیں۔

متعلقہ عنوان :