قومی سلامتی کمیٹی کا بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر فائرنگ پر اظہار تشویش
شرکاء کا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت، شرکاء نے دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں میں حاصل کامیابیوں پر اظہار اطمینان کی،داخلی اور خارجی سلامتی کی صورتحال اور خارجہ پالیسی کے مختلف پہلوئوں پر غور کیا گیا
بدھ 16 اگست 2017 17:38
(جاری ہے)
اجلاس میں دہشت گردی کے نیٹ ورک ، سرحد پار فائرنگ کے خاتمے کیلئے افغانستان سے مل کر کام کرنے کا عزم کیا گیا، قومی سلامتی کمیٹی نے بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر فائرنگ کے واقعات پر اظہار تشویش کیا اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کی۔
اجلاس میں کہا گیا کہ علاقائی امن اور خوشحالی کا براہ راست تعلق مسئلہ کشمیر کے حل سے ہے، شرکاء نے دہشت گردی کے خلاف کاروائیوں میں حاصل کامیابیوں پر اظہار اطمینان کیا۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رکھیں گے، شرکاء نے کہا کہ یوم آزادی پر قوم کا جذبہ اور اتحاد قابل تحسین تھا۔اجلاس میں وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر،وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف،وزیر خزانہ اسحاق ڈار،وزیر داخلہ احسن اقبال،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات، چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ، نیول چیف ایڈمرل ذکاء اللہ،پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان،مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ، ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار اور اعلیٰ سول و عسکری افسران موجود تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ عوام کو کچھ نہیں مل رہا، چیف جسٹس
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدر مملکت
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان کی بہترین جامعات کو مانیٹرنگ کے موثر نظام کے ذریعے عالمی معیار کی جامعات میں شامل کرنا چاہتے ہیں، احسن اقبال
-
انسولین سمیت 27 اہم ادویات کی قلت کا انکشاف‘ ڈریپ حکام نے تردید کردی
-
الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم،سپریم کورٹ نے سپیکربلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کوبحال کردیا
-
امریکہ نے یوکرین کو خفیہ طور پر بیلسٹک میزائل فراہم کیے
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
شیر افضل مروت کی حفاظتی ضمانت منظور،پنجاب پولیس کو گرفتاری سے روک دیاگیا
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.