آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کی زیر صدارت سندھ پولیس کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے اجلاس

بدھ 16 اگست 2017 17:38

آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کی زیر صدارت سندھ پولیس کی کارکردگی کو مزید ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2017ء) آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کی زیر صدارت سندھ پولیس کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے اجلاس بدھ کے روز سینٹرل پولیس آفس میں منعقد ہوا۔اجلاس میں آئی جی سندھ نے رینج وائز پولیس رپورٹنگ سینٹرز کے قیام کے امور،ڈرائیونگ لائسنس برانچز،پولیس لائنز،پولیس ٹریننگ سینٹرز کی مرمت، تزئین وآرائش کے حوالے سے ابتک اٹھائے گئے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور مذید ضروری احکامات دیئے ۔

اجلاس میںڈی آئی جی ہیڈکوارٹرزسندھ،زونل ڈی آئی جیز کراچی،لاڑکانہ، سکھر،میرپورخاص، حیدرآباد،شہیدبینظیرآباد پولیس رینج کے ڈی آئی جیز،ڈی آئی جی ایڈمن کراچی کے علاوہ فائنانس، ٹی اینڈ ٹی کے ڈی آئی جیز اور ایڈمن،آپریشنزوفارنزک سندھ کے اے آئی جیز نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر آئی جی سندھ نے تمام پولیس رینج کو مذکورہ امور کے حوالے سے فنڈز جاری کرتے ہوئے ہدایات دیں کہ فنڈز کے شفاف استعمال کو یقینی بناکر تمام امور کی جلد سے جلد تکمیل کو ممکن بنایا جائے ۔

مذید برآں انہوں نے کہا کہ پولیس لائن گارڈن ساؤتھ کے نکاسی آب/ سیوریج نظام کو فوری طور پر ٹھیک کرنے کے لئے تمام تر اقدامات اٹھائے جائیں۔اجلاس کو بتایا گیا کہ رینج کی سطح پر پولیس رپورٹنگ سینٹرز کے قیام کے حوالے سے 90 فیصد کام ہوچکا ہے اور جلدہی بقیہ تکمیلی امور ختم کرتے ہوئے پولیس رپورٹنگ سینٹرباقاعدہ قابل عمل ہوجائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :