وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کی ملاقات

بدھ 16 اگست 2017 17:30

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2017ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے بدھ کو یہاں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

جاری کردہ بیان کے مطابق ملاقات کے دوران وزیر مذہبی امور نے وزیراعظم کو وزارت کے امور کار کے بارے میں آگاہ کیا اور مانسہرہ کی ترقیاتی سکیموں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔