تقریری اور تحریری مقابلہ جات میں طلباء کااعزاز

بدھ 16 اگست 2017 17:30

ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2017ء)گورنمنٹ آف پنجاب کی ہدایت کے مطابق گورنمنٹ ایمرسن کالج ملتان میں یوم ِ آزادی کے سلسلے میں ہونے والے تقریری اور تحریری مقابلہ جات میں گورنمنٹ ولایت حسین اسلامیہ ڈگری کالج کے طلباء نے بھر پور حصہ لیا ۔

(جاری ہے)

سرکاری نتائج کے مطابق انگریزی مضمون نویسی میں ضیغم الرحمن نے ڈویژن کی سطح پر پہلی پوزیشن حاصل کی ، جبکہ حیدر علی نے انگریزی تقریری مقابلہ میں ضلع کی سطح پر دوسری پوزیشن حاصل کی اور ابتسام نعیم نے انگریزی مباحثہ میں ضلعی سطح پر دوسری پوزیشن حاصل کی۔

نعت خوانی میں لائق رضا نے ضلعی سطح پر پہلی پوزیشن حاصل کی ۔ پرنسپل ادارہ پروفیسر ڈاکٹر فرید شریف فاروقی، وائس پرنسپل پروفیسر نعیم حشمت ، لیکچرار الطاف خان ڈاہر اور جملہ سٹاف ممبران نے طلباء کو مبارکباد دی۔