مولانااعظم طارق قتل کیس کی سماعت 24اگست تک ملتوی

بدھ 16 اگست 2017 17:24

مولانااعظم طارق قتل کیس کی سماعت 24اگست تک ملتوی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2017ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سابق رکن قومی اسمبلی مولانااعظم طارق قتل کیس کی سماعت 24اگست تک ملتوی کر دی ہے ۔ بدھ کو عدالت نے سماعت کی تو کیس کے مرکزی ملزم سبطین کاظمی کو انتہائی سخت سکیورٹی میں پیش کیا گیا ۔

(جاری ہے)

سماعت کے موقع پر مولانا اعظم طارق کے خاندان کی جانب سے عبدالرحمن معاویہ نے عدالت میں درخواست جمع کر اتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ہم آئندہ سماعت پر اپنا وکیل پیش کریں گے۔

جس پرعدالت نے ملزم سبطین کے جوڈیشل ریمانڈ میں 24 اگست تک توسیع کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔ملزم پر مولانا اعظم طارق کو قتل کرنے کا الزام ہے ۔ملزم کو بیرون ملک جاتے ہوئے بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :