(ن) لیگ کی ریلی میں بلدیہ عظمی کے وسائل استعمال کرنے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک التوائے کار جمع

بدھ 16 اگست 2017 17:10

(ن) لیگ کی ریلی میں بلدیہ عظمی کے وسائل استعمال کرنے کیخلاف پنجاب اسمبلی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2017ء) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی نبیلہ حاکم علی نے (ن) لیگ کی ریلی میں بلدیہ عظمی کے وسائل استعمال کرنے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک التوائے کار جمع کرادی جس میں کہا گیا ہے کہ چیف آفیسر کی بادشاہت بلدیہ کا ریلی میں 35 لاکھ روپے کا ڈیزل پھونک دیا۔

(جاری ہے)

قواعد کے برعکس 44 ہزار 800 لیٹر ڈیزل کا استعمال. بلدیہ کے وسائل ریلی کو کامیاب بنانے کے لیے استعمال ہوئی.۔

مشن جی ٹی روڈ پر 85 جنریٹر 4 ہزار لائٹس لگائی گئی. سرکاری وسائل کا اس طرح استعمال لمحہ فکریہ ہے عوام کے پیسوں کا نااہل وزیراعظم پر لگانا قانوناً جرم ہی. عوام میں اس حوالے سے سخت تشویش پائی جاتی ہی. انہوں نے مطالبہ کیا ہے اس معاملے کی انکوائری کرا کر ذمہ داروں کو سخت سزا دی جائے۔