کرپٹ حکمرانوں کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے ،

الیکشن میں عوا م کی طاقت سے عبرت ناک شکست دیں گے ‘ یاسمین راشد

بدھ 16 اگست 2017 17:10

کرپٹ حکمرانوں کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے ،
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2017ء) پاکستان تحریک انصاف کی این اے 120 کی نامزد امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کرپٹ حکمرانوں کو منطقی انجام تک پہنچائے گی اور الیکشن میں عوا م کی طاقت سے ان کو عبرت ناک شکست دیں گے ،(ن) لیگ ہمیشہ دھاندلی کے ذریعے الیکشن جیتی رہی ہے اس الیکشن میں انہیں لگ پتہ جائے گا۔

انہوں نے یوسی 54داتا دربار میں انتخابی مہم کے موقع پر کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کا کارکن گھر گھر جا کر ووٹ مانگ رہا ہے ، پی ٹی آئی نے ہمیشہ کرپشن کے خلاف آواز بلند کی ہے ، 35سالوں سے نواز شریف حلقہ این اے 120کو سنوار نہیں سکیں وہ ملک کو کیا سنواریں گے ، شریف خاندان نے ہمیشہ عوام کو جھوٹے اور سہانے خواب دکھائیںہے ، شریف خاندان نے اپنی نالائقیوں اور نا اہلیوں کے ریکارڈ قائم کر دیے ہیں ہمیشہ انہوں نے دو نمبری کو فروغ دیا ہے عوام (ن) لیگ سے تنگ آ چکے ہے پوری قوم کی نظریں عمران خان پر لگی ہوئی ہے شریف خاندان کی کرپشن کے چرچے بین الاقوامی سطح پر ہو رہے ہیں ، پاکستانی عوام ہی نہیں بیرون ملک پاکستانی شدید مشکلات کا شکار ہے عوام کو قرضوں کے بوجھ تلے دبا دیا ہے اپنے اقتدار کو صرف اپنے خاندان کے کاروبار کو فائدہ پہنچانے کے لئے استعمال کرتے ہے ،نواز شریف کے بعد کلثوم نواز اور وزیروں کے اقامے بھی نکل رہے ہیں اپنے اقاموں کا ذریعے اپنی کرپشن کا پیسہ یہ بیرون ملک لے جاتے ہیں کرپٹ حکمرانوں سے جان چھڑانے کے لئے عوام کو عمران خان کا ساتھ دینا ہوگا اور ووٹ ڈالنے کے لئے باہر نکلنا ہوگا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر طارق ثناء باجوہ، عرفان حسن، جاوید چوہان، صدیق الفاروق، ملک ریاض، اشرف منہاس، رانا سہیل، مہر فیضان، عدنان جمیل اور رانا اختر حسین سمیت بڑی تعداد سمیت کارکنان اور اہل محلہ موجود تھا۔

متعلقہ عنوان :