ڈاکٹر طاہر القادری کی شیخ رشید احمد سے ملاقات

ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت سانحہ ماڈل ٹاون پر تبادلہ خیال

بدھ 16 اگست 2017 17:01

ڈاکٹر طاہر القادری کی شیخ رشید احمد سے ملاقات
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2017ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے شیخ رشید احمد سے ملاقات کی جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت سانحہ ماڈل ٹاون پر تبادلہ خیال کیا گیا تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ شیخ رشید احمد سے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری سے ماڈل ٹاون لاہور میں ملاقات کی جس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی نااہلی کے بعد ملک کی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی ملاقات میں شیخ رشید سانحہ ماڈل ٹاون سے متعلق تحریک میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ملکی مفاد کے ہر فیصلے میں مکمل تعاون کرینگے اور قدم کے ساتھ قدم ملا کر چلیں گے اور سانحہ ماڈل ٹاون کے شہداء کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کیلئے دھرنے میں شرکت کرکے ان کا غم بانٹین گے جبکہ اس موقع پر طاہر القادری نے کہا ہے کہ نواز شریف نے ملکی اداروں کو تباہ کر دیا اسی وجہ سے 3سال گزارنے کے باوجود سانحہ ماڈل ٹاون کی رپورٹ منظر عام پر نہیں لائی گئی کیونکہ اس میں رنکے بھائی شہباز شریف ملوث ہیں مگر اہم ماڈل ٹاون کے شہدا کے خون کو کبھی معاف نہین کرینگے