بیگم کلثوم نواز کی دہری شہریت واقامہ سے متعلق الیکشن کمیشن کو ثبوت تاحال فراہم نہ کئے جاسکے

مصدقہ دستاویزات ملنے کے بعد سابق خاتون اول کوقانون کے مطابق نااہل قرار دیا جاسکتا ہے،ذرائع الیکشن کمیشن

بدھ 16 اگست 2017 16:59

بیگم کلثوم نواز کی دہری شہریت واقامہ سے متعلق الیکشن کمیشن کو  ثبوت ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2017ء) بیگم کلثوم نواز کی دہری شہریت واقامہ سے متعلق الیکشن کمیشن کو تاحال ثبوت فراہم نہیں کئے جاسکے،مصدقہ دستاویزات ملنے کے بعد سابق خاتون اول کوقانون کے مطابق نااہل قرار دیا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن ذرائع نے دبے الفاظ میں عندیہ دیدیا ہے،الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق لاہور کے حلقے این ای120 میں مسلم لیگ(ن) کی جانب سے سابق وزیراعظم کی اہلیہ کلثوم نواز کو بطور امیدوار نامزد کرنے کے بعد ان کے اقامے کے حوالے سے مبینہ تفصیلات بھی منظر عام پر آگئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق اگر کلثوم نواز دہری شہریت کی حامل نکلیں تو ان کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوسکتے ہیں تاہم حکمران جماعت نے بیگم کلثوم نواز کے اقامے کو جعلی قرار دیا ہے اوران کے مخالفین بھی ابھی تک الیکشن کمیشن کو مصدقہ دستاویزات فراہم کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق اس وقت پارلیمنٹ ہاؤس میں بیٹھے ہوئے اکثریتی پارلیمنٹیرین دہری شہریت کے حامل ہیں تاہم الیکشن کمیشن نے ابھی تک پارلیمنٹیرین کے کاغذات نامزدگی کو دوبارہ چیک کرنے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا ہی۔