پی ٹی آئی کا سیاسی جماعتوں کو ملنے والی بیرونی فنڈنگ کی تفصیلات منظر عام پر لانے کیلئے الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ
صرف تحریک انصاف سے بیرونی فنڈز کی تفصیلات نہ لی جائیں دیگر سیاسی جماعتوں سے بھی تفصیلات مانگی جائیں ،نعیم الحق مرکزی سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی
بدھ 16 اگست 2017 16:59
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ہم نے الیکشن کمیشن سے یہ استدعا کی تھی کہ پارٹی کے خلاف بیرونی فنڈنگ کیس کی سماعت سپریم کورٹ کے فیصلے تک ملتوی کردی جائے جو کہ مسترد کردی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ انصاف کی بات یہ ہے کہ صرف تحریک انصاف سے بیرونی فنڈز کی تفصیلات نہ لی جائیں بلکہ دیگر سیاسی جماعتوں سے بھی تفصیلات مانگی جائیں جو کہ اس وقت نہیں کی جارہی ہے،لہٰذا تحریک انصاف نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ملک کی بڑی سیاسی جماعتوں کو بیرون ممالک سے ملنے والی فنڈنگ کی تفصیلات منظرعام پر لانے کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان اور سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے خلاف غیر ملکی فنڈنگ کا کیس کرنے والے اکبر ایس بابر مسلم لیگ(ن) کے ٹکڑوں پر پل رہے ہیں اور انہی کے اشاروں پر تحریک انصاف کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی جانب سے حکمرانوں کی کرپشن کو بے نقاب کرنے کے بعد سے حکمران جماعت بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور تحریک انصاف کے خلاف بے بنیاد اور جھوٹے مقدمات دائر کر رہی ہے مگر یہ ان کی بھول ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو پوری دنیا سے شوکت خانم اور نمل یونیورسٹی کیلئے فنڈز ملتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.